1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لاہور: جدہ جانیوالی پرواز سات گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی روانہ نہ ہو سکی
جنگ نیوز -
لاہور: جدہ جانیوالی پرواز سات گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی روانہ نہ ہو سکی
لاہور…لاہورسے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے759 سات گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی روانہ نہ ہو سکی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 759کو اتوار کی رات 9 بجے لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے جدہ روانہ ہونا تھا مگر الصبح تک پرواز روانہ نہ ہو سکی۔ جس کی وجہ سے جدہ جانیوالے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اور مسافر رات بھر ائیر پورٹ کے لاوٴنج میں انتظار کرتے رہے۔مسافروں کا کہنا تھاکہ پرواز کی تاخیر نے انہیں ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے جبکہ پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر معمول کی روٹین بن گئی ہے۔