1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سعودی عرب اوربرطانیہ سمیت کئی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے
جنگ نیوز -
جدہ ... پاکستان میں تو رمضان المبارک کے آغاز کا تنازعہ ایک دفعہ پھر کھڑا ہوگیا مگر برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں رات کو نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات کا آغاز ہوگیا۔ آج برطانیہ اور یورپ سمیت تمام خلیجی ریاستوں میں پہلا روزہ ہے۔ اہلیان ایمان آج سحری کی برکتوں سے فیضیاب ہوئے۔ امریکا میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے آج اجلاس ہوگا جبکہ قمری کیلنڈر کو تسلیم کرنے والے افراد پیر کو پہلا روزہ رکھیں گے۔