1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
شام میں عوامی انقلاب کو کچلنے کیلئے فوجی کارروائی،140ہلاک
جنگ نیوز -
دمشق…شام میں عوامی انقلاب کو کچلنے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے انتہائی ہولناک کارروائی کی ہے۔ وسطی شہر ہمہ سمیت دیگر مقامات پر شامی فوج نے ایک سو چالیس افراد کو ہلاک کردیا۔ سو سے زیادہ افراد زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شام میں جمہوری اصلاحات کا مطالبہ لیے پندرہ مارچ سے شروع ہونے والے عوامی انقلاب کے بعد یہ پہلی بڑی فوجی کارروائی ہے۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق صرف وسطی شہر ہمہ میں فوج کے ہاتھوں کم از کم سو افراد مارے گئے جبکہ سو سے زیادہ زخمی ہوئے۔ شام کی سرکاری ٹی وی کے مطابق ہمہ شہر میں فورسز نے بڑی کارروائی ایسے وقت کی ہے جب مسلح افراد جدید اسلحے سے لیس گھروں کے چھتوں پر مورچہ بند ہیں۔, Deir Ezzor HaraK سمیت دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران تقریباً چالیس افراد کو ہلاک کیا گیا۔ Muadhamiya کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے تین سو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ امریکا سمیت کئی ملکوں نے شامی فوج کے کریک ڈاوٴن کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔