1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں میں پہلا روزہ
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکے کئی علاقوں سمیت قبائلی علاقوں اورخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رمضان کا مہینہ آج سے ہی شروع ہوگیا۔ یہاں آج پہلا روزہ ہے، پشاور کی مسجد قاسم علی خان سے کل چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد رکھا گیا ہے۔ پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کل ہی چاند نظر آنے کی شہادتیں ملنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی حکومت یا اوقاف کے کسی نمائندے نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ مفتی شہاب الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا اور بتایا کہ پانچ مردوں اور ایک خاتون نے اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے کی شہادت دی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فرض ہے کہ وہ ان شہادتوں کو دیکھے۔ مسجد قاسم علی خان کے اعلان کی روشنی میں پشاور سمیت قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں آج پہلا روزہ ہے۔ ایک بار پھر پشاور سے اٹھنے والے چاند کے تنازع نے شہریوں کو عجیب کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو چاند کی روایت اب ختم ہوجانی چاہیئے ۔