1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
امریکا:قرض کی حد کو بڑھانے کیلئے دونوں ایوان معاہدے پر رضامند
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے بتایا ہے کہ قرض کی حد کو بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان اورسینیٹ کے ارکان معاہدے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ معاہدے کے اطلاعات کے بعد جاپان اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری آنے لگی۔واشنگٹن سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ایوان قومی قرض کے متعلق معاہدے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ معاہدے کے نتیجے دس سال کے دوران دس کھرب ڈالر کی کٹوتیاں کی جائیں گی۔ اوباما نے کہا کہ معاہدہ امریکی معیشت کو دیوالیا ہونے سے بچانے کیلیے کیا گیا ہے، یہ معاہدہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور اخراجات کے کم کرنے کیلئے ہے، کیونکہ دیوالیہ ہونے کی صورت میں اس کے اثرات امریکی معیشت پر تباہ کن ہوسکتے تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایوان نمایندگان کے ارکان قرض کی حد بڑھانے سے متعلق معاہدے کی جلد توثیق کردیں گے۔معاہدے کے اطلاعات کے بعد جاپان اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری آنے لگی۔