1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کرپشن چھپانے کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کیا جارہا ہے، نواز شریف
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ کرپشن چھپانے کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کیا جارہا ہے،ذاتی مفاد کی خاطر اداروں کو لڑایا جارہا ہے۔ نوازشریف ایک طویل عرصہ اور پارٹی کا صدرمنتخب ہونے کے بعد پہلی بار آج پارلے منٹ ہاوٴس پہنچے، وہاں ان کی صدارت میں مسلم لیگ نون کی پارلے مانی پارٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔ اپنی آمد پر میڈیا سے گفت گو میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارلے منٹ پوری قوم کی ہے یہ صرف صدر یا فرد واحد کی نہیں ہے ملک شدید بحران کا شکار ہے اور حکمران ، پارلے منٹ کو اہمیت نہیں دے رہے۔