1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
او ایس ڈی بنائے گئے سہیل احمد سیکریٹری انسداد منشیات ڈویژن مقرر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے حج اسکینڈل کیس کے تناظر میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ عہدے سے ہٹاکر او ایس ڈی بنائے گئے سہیل احمد کوسپریم کورٹ کے حکم پر سیکریٹری انسداد منشیات ڈویژن مقرر کردیا ہیسہیل احمد نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر حج اسکینڈل کیس کی تحقیقات ، پولیس آفسیر حسین اصغر کو دینے کیلئے انہیں آئی جی گلگت بلتستان سے ایف آئی اے میں مقرر کردیا تھا، اس پر حکومت نے سہیل احمد کو او ایس ڈی بنادیا لیکن عدالت عظمی نے گزشتہ ہفتے اپنے حکم میں سہیل احمد کو سات دن کے اندر کسی بھی مناسب عہدے پر مقرر کرنے کا حکم دیا تھا ، وزیراعظم آفس سے آج جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق سہیل احمد کو سیکریٹری انسداد منشیات ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے۔