تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

زنک سے تیار شدہ گولیاں چوسنے سے نزلہ زکام دور کیا جاسکتا ہے، تحقیق

جنگ نیوز -


لندن…جنگ نیوز…طبی ماہرین نے کہا ہے کہ عام نزلہ زکام روزانہ زنک سے تیار شدہ چوسنے والی گولیاں کھا کر دور کیا جاسکتا ہے۔ زنک سپلیمنٹ کی بھرپور خوراک نزلے زکام سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ تحقیق 13 مختلف تحقیقات کے اعدادوشمار سے اخذ کی گئی ہے جس میں مختلف نوعیت کی زنک لوزنیجز گولیاں اور ان کے اثرات کو نوٹ کیا گیا تھا۔ تین تحقیق کے مطابق 75 ملی گرام کی زنک گولیاں 42 فیصد تک نزلہ زکام میں مفید ثابت ہوئیں جبکہ 5 تحقیقات کے مطابق 75 ملی گرام سے کم خوراک سے نزلہ زکام پراثر نہیں ہوا تھا جبکہ باقی کی 5 تحقیقات کے مطابق زنک گولیوں سے نزلے زکام کی شدت میں 20 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ جریدے اوپن ریسپی ریٹری میڈیسن جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق زنک سے تیار شدہ گولیوں کے لمبے عرصے تک استعمال سے مضر صحت اثرات دیکھنے میں نہیں آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.