1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
گزشتہ دو عشروں کے دوران گلہڑ کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہوا، تحقیق
جنگ نیوز -
بوسٹن…جنگ نیوز… عالمی سطح پر گلہڑ کی بیماری گزشتہ 20 سالوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ صرف امریکہ میں اس وقت 8.3 ملین لوگ اس بیماری کا شکار ہیں جو امریکی آبادی کا 4 فیصد ہے۔ایک امریکی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق گزشتہ بیس سالوں میں موٹاپے اور بلڈ پریشر میں اضافے کے بعد گلہڑ کی بیماری سب سے نمایاں ہے ہو سکتا ہے کہ اس کا تعلق پہلی دو وجوہات سے ہو۔ بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں پڑھانے اورتحقیق مکمل کرنے والے ڈاکٹر ہومین چوٹی کے مطابق جوڑوں کے درد میں عضلات کے اندر کی سوزش یورک ایسڈ کو ایک خاص عمل کرسٹیلائزیشن سے گزارتی ہے جس سے شدید درد اورسوزش محسوس ہوتی ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس میٹابولک سینٹروم کی وجہ سے صحت کے اندر مختلف بگاڑ پیدا ہونے لگتے ہیں جن میں گلہڑ کا مرض بھی شامل ہے۔ امریکہ کے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامنیشن سروے سال 2007-08ء اس سے متعلق نشاندہی کی جاچکی ہے۔