تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

جنوبی وزیرستان میں جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،5افراد ہلاک

جنگ نیوز -


وانا…جنوبی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے نرگسئی میں کیا گیا۔ جہاں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے۔ حملے میں گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ نشانہ بننے والی گاڑی بھی مکمل تباہ ہوگئی۔ حملے کے بعد بھی علاقے پر 4 جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ جن کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.