تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

فریکٹوز کا زیادہ استعمال کولیسٹرول کو خطرناک حد تک لے جاسکتا ہے، ماہرین

جنگ نیوز -


ڈاویس …جنگ نیوز…ماہرین نے میٹھے کی ایک شکل ” فریکٹوز “کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بالغ آدمی اگر دو ہفتے تک فریکٹوز کی زیادہ مقدار استعمال کرے تو اس کے خون میں کولیسٹرول لیول اورٹراجیلو کرائیڈس کی سطح بلند ہو جاتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈاولیس کے پروفیسر کیمبر سٹان ہوپ نے کہا ہے کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اس ضمن میں سفارش تیار کی ہے کہ وہ اپنی خوراک میں شکر سے تیار شدہ حراروں کی پانچ فیصد مقدار ہی استعمال کریں۔ یہ تجویز ڈاٹیری گائیڈ لائینز فار امریکن 2011ء میں شامل کی جا چکی ہے۔ اس تحقیق میں 18 سے 40 سال کے 48 بالغ لوگوں پر تجربات مکمل کئے گئے اور ان کو مختلف سطح تک گلوکوز ، فریکٹوز اور شکر کی مقدار استعمال کرائی گئی تھی۔ جریدے کلینکل اینڈ کرانولو جسٹ اینڈ بولزم میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق فریکٹوز صرف 2 ہفتوں میں کولیسٹرول اور خون کو خطرے کی حد تک لے جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.