تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکا پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر کنٹرول کی کوشش میں ہے،افغانی تجزیہ نگار

جنگ نیوز -


تہران …فارن ڈیسک…امریکا پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ایک اعلیٰ افغانی تجزیہ کار کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ امریکا اس کوشش میں ہے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی بلیک لسٹ میں پاکستانی طالبان کا نام شامل کراکے پاکستان کے جوہری اثاثوں پر کنٹرول حاصل کیا جائے۔وحید موجدح نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکا پاکستانی طالبان کا نام سلامتی کونسل بلیک لسٹ میں شامل کر کے پاکستان میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر نے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات تک رسائی ممکن بنائی جاسکے۔اس کا مقصد خطے میں امریکی موجودگی کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کی طرف سے ایسے خطرے کی پہلے بھی رپورٹیں دی جا چکی ہیں کہ امریکا پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو سبوتاژ کرکے تباہ کرنا چاہتا ہے،اور ملکی کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان دے کر اپنی افواج کو اس خطے میں رکھنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.