1 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:11
بینظیر بھٹو قتل کیس، نئی ایف آئی آر کے اندراج کی اپیل
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے بے نظیر قتل کیس کی نئی ایف آئی آر اندراج کرانے کی ایک اپیل پر اس کیس کی تمام تحقیقاتی رپورٹس کو طلب کرلیا ہے، چیف جسٹس افتخار چودھری نے ریمارکس میں کہا ہے کہ یواین کمیشن کی رپورٹ میں بھی بہت کچھ کہا گیا ہے۔چفیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بے نظیر بھٹو کے سابق پروٹوکول آفسیر اسلم چودھری کی اپیل پر سماعت کی، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اس اپیل میں بے نظیر قتل کیس میں چودھری پرویز الہٰی، سینیٹر بابراعوان، وزیرداخلہ رحمان ملک سمیت گیارہ اہم شخصیات کے نام ایف آئی آر میں درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، آج سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ یہ اہم کیس ہے ، اسے ایسے ہی نہیں پھینک سکتے، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو سے پوچھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ اور یواین کمیشن کی رپورٹس کا کیا نچوڑ نکلا، کیا ان رپورٹس کی سفارشات پر عمل ہوا یا نہیں ، جسٹس طارق پرویزنے اپیل کنندہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا نام اس کیس کی ایف آئی آر میں درج ہے، آپ اس دھماکہ میں زخمی ہوئے، آپ شکایت کرسکتے ہیں، بعد میں عدالت نے اٹارنی جنرل سے ان کے بیان سمیت قتل کیس کی تمام تحقیقاتی رپورٹس کو دو ہفتوں میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔