تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:8

کسی قیمت پر عدلیہ کو سرنگو نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ حکومتی کرپشن کا نوٹس لے کر اچھا کام کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے خلاف ڈھال نہیں بننے دیں گے۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے موجودہ عدلیہ کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ عدلیہ کے خلاف حکومتی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کے باعث پاکستان کی معیشت دن بدن کمزور اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت اخراجات کم کرنے پر تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چن چن کر بدعنوان افسران کو سرکاری عہدوں پر لگا رہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب سے ملک کے مسائل کے حل کیلئے ہاتھ ملایا تھا مگر پاکستان کی ترقی کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پاکستان کو موجودہ کیفیت ے باہر نکالے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.