تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:3

بینکوں نے زکوٰة کٹوتی کی حد 61 ہزار 336 روپے کر دی

آج نیوز - بینکوں نے یکم رمضان المبارک کوسیونگ اکاوٴنٹ ہولڈرزپرزکوة کٹوتی کی حد میں دو گنا اضافہ کرتے ہوئے کٹوتی کی حد اکسٹھ ہزار تین سو چھتیس روپے کر دی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بینک یکم رمضان کو ایسے بچت کھاتوں، جن میں اکسٹھ ہزار تین سو چھتیس روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہو، ڈھائی فیصد زکوٰة کاٹیں گے۔ گزشتہ سال زکوٰة کا نصاب انتیس ہزار تین سو پچیاسی روپے تھا۔تاہم ایک سال کے دوران چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے زکوٰة کی حد میں اکتیس ہزار نو سو اکیاون روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ زکوٰة کے لئے اکاؤنٹ میں باون تولہ چاندی کے مساوی رقم ہونا چائیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زکوٰة کی کٹوتی یکم رمضان المبارک کو ہوگی، اس روز بینک عوامی خدمات کے لئے بند رہیں گے۔ تاہم بیشتر افراد اپنے کھاتوں سے زکوٰة کٹوانے کے بجائے زکوٰة سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے علاوہ مقررہ نصاب سے اضافی رقم نکلوالیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.