1 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:36
فلم’برفی‘کے سیٹ پر رنبیر کپور کپور زخمی، سر ٹانکے ،شوٹنگ ملتوی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ میں آئے دن صف اول کے ہیرو ہیروئن سیٹ پر کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہوتے نظر آرہے ہیں۔ جہاں پچھلے دنوں ہریتک،پریانکا اور شاہد کپور کے گھائل ہونے کی خبریں منظرِ عام پر آئیں وہیں اب نیا حادثہ رنبیر کپور کیساتھ پیش آیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم"برفی کے سیٹ پر رنبیر کپور جھیل میں ایک سین شوٹ کروارہے تھے۔پانی سے خوفزدہ رنبیرجھیل میں سین عکسبند کروا کر تیزی سے باہر نکلے تو بے دھیانی میں اوپرموجود ایک راڈسے انکا سر ٹکراگیا۔یہ ٹکر اتنی شدید ثابت ہوئی کے رنبیر کا سر پھٹ گیا اور خون بہنے لگا جس پر انہیں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور انکے سر پر چار سے پانچ ٹانکے آئے۔ تاہم ڈاکٹر کے پاس سے واپس سیٹ پہنچنے پر ایک پروفیشنل اداکار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے رنبیر شوٹنگ کروانے کے لیے راضی نظر آئے تاہم ہدایتکار انوراگ باسو نے انکی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے شوٹنگ دو دن کے لیے ملتوی کردی۔