تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:19

پی آئی اے کے747جہازوں کا فلیٹ امسال آخری حج آپریشن کرے گا

اے آر وائی - اسلام آباد: قومی ائیرلائن پی آئی اے کے747جہازوں کا فلیٹ امسال آخری حج آپریشن کرے گا جبکہ 737طیاروں کا فلیٹ جدید 777طیاروں سے تبدیل کئے جائیں گے۔



پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی کی سربراہی میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کو پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم یوسفزئی نے بتایا کہ پی ائی اے اپنے اندروان ملک بالخصوص بلوچستان اور سندھ کے دوردراز علاقوں کے لئے پروازیں بڑھانے کی غرض سے موجودہ 7اے ٹی آر جہازوں کی تعداد بڑھائے گا اور دسمبر تک مزید 6اے ٹی آر جہاز خریدے جائیں گے۔ اس کے علاوہ موجودہ 737فلیٹ کی فروخت کے بعد نئے 777اور دیگر بہتر جہاز لیز پر لئے جائیں گے۔



کمیٹی کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی نے ریمارکس دیئے کہ اس منصوبے کے شفاف عملدرآمد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں دوران پرواز فراہم کی جانے والی سروسز اور صفائی کے انتظام پر شدید تنقید کی اور انہیں بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.