1 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:36
ناٹنگھم ٹیسٹ : انگلینڈ کی374رنز کی برتری کے ساتھ گرفت مضبوط
جنگ نیوز -
ناٹنگھم …ناٹنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ اپنی اننگ کا آغاز 441رنز 6کھلاڑی آوٴٹ پر دوبارہ شروع کر ے گا۔ میچ کا تیسرا دن میزبان ٹیم کے نام رہا۔ این بل کی شاندار سینچری کی بدولت انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 374 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور ابھی اسکی چار وکٹیں باقی ہیں۔ ٹرینٹ برج میں جاری میچ کے تیسرے دن ایک طرف انگلش بیٹسمینوں کی جارح مزاجی تھی ،دوسری جانب بھارتی بولرز کی بے بسی ،دن کے ہیرو تھے این بیل جنہوں نے پیٹرسن کے ہمراہ 162اوراوئن مورگن کیساتھ 104رنزکی پارٹنرشپ بنائی،بیل نے159رنزکی شانداراننگزکھیلی۔پیٹرسن نے 63اورمورگن نے 70رنزاسکورکیے۔میٹ پرائر 55گیندوں پر 64 رنزبناکرناٹ آوٴٹ ہیں،جبکہ بریسنن نے47رنزبنائیہیں۔، دن کے اختتام پر انگلینڈنے 6 وکٹ پر 441 رنز بنا لئے ،بھارت کی جانب سے سری سانتھ اورپروین کمارنے دودووکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کو 374رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔