1 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:0
شاہ رخ ، پر یانکا کے ساتھ مز ید فلموں میں کا م کر نے کے خواہشمند
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ کی تما م ہیروئنز انڈسٹری کے با دشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کر نے کیلئے بے تاب نظر آتیں ہیں مگراداکارہ پر یانکا چوپڑا وہ خوش قسمت ہیروئن ہیں جن کے ساتھ شاہ رخ خود مزیدفلموں میں کا م کر نے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پر یانکا چوپڑا ایک با صلا حیت اداکارہ ہیں اور وہ مستقبل میں ما ضی کے مقابلے میں مزید فلموں میں انھیں اپنی ہیروئن دیکھنا چاہتے ہیں ۔ پر یانکا شاہ رخ کے ساتھ عنقریب ریلیز ہو نے والی دو فلموں، ڈان ٹومیں ہیروئن اور Ra -1میں بطورِ مہمان اداکارہ جلوہ گر ہو ہی رہیں ہیں جبکہ دوسری جانب شاہ رخ پروڈیوسر Sajid Nadiadwala کی فلم میں بھی پریانکا کو ہی اپنے مدِ مقابل کاسٹ کر وانا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ اور پر یانکا چو پڑاکی یہ دوستی دن بہ دن مضبو ط ہو تی جارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ کر ینہ کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کر نے کے باوجود شاہ رخ کی پہلی ترجیح پر یانکاچو پڑا ہی ہیں۔