تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:0

ہسپانوی ریسٹورنٹ’ای بُلی‘ میں آخری بار کھانا پیش کردیاگیا

جنگ نیوز -


میڈریڈ…این جی ٹی…کئی بار دنیا کے بہترین ریسٹورنٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے اسپین کےEl Bulliنامی ریسٹورنٹ میں آخری بار کھانا پیش کردیا گیاہے۔دنیا کے معروف شیف49سالہFerran Adriaکے قائم کردہ اس ریسٹورنٹ نے دو دہائیوں سے زیادہ تک ذائقے اور معیار کی روایت برقرار رکھی جہاں ٹیبلوں کی بُکنگ کروانے کے لیے لوگوں کو سالوں انتظار کر نا پڑتا تھا۔ گذشتہ ہفتے اس ریسٹورنٹ میں آخری بار49اقسام کے لذیذ پکوان تیار کیے گئے جنہیں صرف اس ریسٹورنٹ کے شیف اور ان خاندانوں کے لیے پیش کیا گیا۔دنیا کے بہترین ریسٹورنٹ کی حیثیت رکھنے والے El Bulliکو بند ضرور کیا جارہا ہے ہے تاہم اس کے ہیڈ شیف اور مالک Ferran Adriaکا کہنا ہے کہ اب کھانے کے نئے ذائقے تلاش کرنے کے لیے اس جگہ کو فوڈ ریسرچ سینٹر کی شکل دے دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.