تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:53

پاکستانیوں کی امید اور نگاہیں نوازشریف پر لگی ہیں،شاہدریاض گوندل

جنگ نیوز -
پیرس . . .رضا چوہدری. . . ملک کے اندر اور اورسیز سطح پر جہاں بھی پاکستانی موجود ہیں ان کی امیدیں اور نگائیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں اور ان کو توقع ہے ملکی موجودہ صورتحال اور بحرانوں کا حل صر ف اور صرف میاں نواز شریف کو حاصل عوامی حمایت اور اعتماد سے نکل سکتا ہے یہ بات برلن میں مقیم معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت شاہدریاض گوندل نے بزرگ مسلم لیگی راہنماسینٹر چوہدری نعیم چٹھہ کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب میں کہی اس موقع پر چوہدری نعیم چٹھہ نے بھی شاہدریاض گوندل کے تاثرات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ کو یہ شرف حاصل ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک جتنا ووٹ بیلنس اور عوامی حمایت پاکستان مسلم لیگ کو حاصل وہ اور کسی جماعت کو حاصل نہیں بد قسمتی کی بات یہ ہے پاکستان مسلم لیگ کو حاصل بھاری عوامی مینڈیٹ ہمیشہ ہمارے باہمی اختلافات کی نظر ہوجاتا ہے اب بھی میاں نواز شریف تمام بنیادی مسلم لیگیوں کو ساتھ لے کر چلیں اور ہر ایک کو اسکا مقام دیں تو نہ صرف پاکستان کو موجودہ صورتحال سے نکلا جاسکتا ہے بلکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے انہوں میاں نواز شریف سمیت تمام نومنتخب مسلم لیگی راہنماؤں کو نئے عہدوں پر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ملک کی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.