1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:4
کاشغر میں پر تشدد واقعات، پاکستان کی جانب سے مذمت
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستان نے چین کے شہر کاشغر میں تشدد کے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا پاکستان کو یقین ہے کہ حکومت چین اور سنکیانگ کے محب وطن عوام شیطانی قوتوں کو ناکام بنادیں گے۔ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان چین کو ای ٹی آئی ایم کے خلاف مکمل تعاون فراہم فراہم کرتی رہے گی۔