1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:4
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر86.83روپے کی بلند ترین سطح پر
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . مرکزی بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈا لر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی دیکھی گئی۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اثرات روپے کی قدرپر بھی دیکھے جارہے ہیں اور انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر86 روپے 83 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔منی مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اثرات منی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے اور بینکوں کے درمیان چھ ماہ کا کائی بور 44 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 13.37 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ چھ ماہ کا کائی بور وہ شرح سود ہے جس کے بعد بینک اپنا منافع اور اخراجات شامل کرکے صارف اور کمپنیز کو قرض فراہم کرتے ہیں۔