تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:4

کراچی:فائرنگ ،جلاوٴ گھیراوٴ کے واقعات جاری،10افراد ہلاک

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . کراچی میں بدامنی کی لہر پھر شدت اختیارکرگئی ہے۔ آج صبح سے اب تک فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 10افراد ہلاک اور خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔سرجانی اور تیسر ٹاون میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز بدامنی کا شکار رہنے والے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں آج دوپہر سے صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ خدا کی بستی، تیسر ٹاوٴن اور سرجانی کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان عمران ہلاک جبکہ اس کی بہن بانو سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ سرجانی ٹاوٴن میں کئی گاڑیوں اور دیگر املاک کونذرآتش کردیا گیا ہے اور صورتحال سخت کشیدہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اورنگی ٹاوٴن میں بھی دو گروپوں میں فائرنگ کے بعد سخت تناوٴ ہے۔ پاک کالونی کے علاقے دھوبی گھاٹ اور کورنگی میں عوامی کالونی سے تین نوجوانوں کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاشیں ملی ہیں۔ انہیں اغوا کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔ گلستان جوہر بلاک17 میں ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مالک شاہد اللہ ہلاک جبکہ اس کا ملازم زخمی ہوگیا۔ لانڈھی کے علاقے قائد آباد کی مانسہرہ کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار طارق جاں بحق ہوگی۔ لیاری کے علاقے سے ہاتھ بندھی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔۔الفلاح کے علاقے کہکشاں سوسائٹی میں فائرنگ سے شعیب جاں بحق ہوگیا، مختلف علاقوں میں مزید دوافراد ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.