تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:15

ن لیگ نے عدلیہ کے حق میں قرارداد کا مسود ہ جاری کردیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں عدلیہ کے حق میں پیش کی جانے والے قرارداد کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں قانون کی بالا دستی کے لیے عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کی منظوری مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی کی مرکزی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا قانون کی بالا دستی کے خلاف اور قابل مذمت ہے، ارکان پارلیمنٹ اور ریاستی حکام کی کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین وقانون کی خلاف ورزی اور اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف اٹھ کھڑیہوں کیوں کہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف اٹھایا ہے۔قرارداد میں حکومتی عددی برتری کو عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے غلط طور پر استعمال کرنے اور پارلیمنٹ کو کرپشن کے تحفظ کے لیے ڈھال کے طور پرا ستعمال کرنے کے خلاف سخت تحفظات ظاہر کیے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کی 2008 اور سال 2011 میں منظور کی جانے والی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی مفاد اور عوامی امنگوں کے مطابق متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.