تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:38

نواز شریف پارلیمنٹ کو بالادست بنانا چاہتے ہیں تو الیکشن لڑیں،بابر اعوان

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو بالادست بنانا چاہتے ہیں تو فوراً الیکشن لڑیں۔اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا ایجنڈا ترک کردیں ،پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر نواز شریف کس پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ سرائیکی اور پوٹھوہار کے لوگوں کی آواز کو ذہنی فتور کہہ کر نواز شریف نے عوام کی توہین کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.