تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:49

دفاعی پیداوار کے اداروں کو کم بجلی استعمال کرنے پر 4 کروڑ سے زائد جرمانہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ دفاعی پیداوار کے اداروں نے منظورشدہ لوڈ سے کم بجلی استعمال کی جس پر انہیں چار کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ کمیٹی اجلاس میں ایک موقع پر چیئرمین آرڈیننس فیکٹریز لیفٹیننٹ جنرل شجاعت ضمیر ، آڈٹ حکام پر برس پڑے اور انہیں برابھلا کہا۔پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں یاسمین رحمنٰ کی زیرصدارت ہو جس میں وزارت دفاعی پیداوار کے آڈٹ اعتراضات پر غور کیا گیا، چیئرمین واہ آرڈیننس فیکٹریز نے آڈٹ حکام پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ 55 کروڑ کی مشینری کی خریداری کے آڈٹ اعتراض پر پہلے کیوں نہیں بتایا گیا۔ لیفٹننٹ جنرل شجاعت ضمیرنے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھری اسٹار جنرل ہیں، آڈٹ غلطی کی وجہ سے انہیں میڈیا کے سامنے شرمندگی کا سامناکرنا پڑا، اس پر ڈپٹی آڈیٹرجنرل نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نڈر ہیں لیکن وہ پارلیمانی کمیٹی میں غیرپارلیمانی الفاظ سے بھی گریزکریں۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیکسلا میں دفاعی پیداوار کی صنعت نے بجلی کا کم لوڈ استعمال کرنے پر4 کروڑ6 لاکھ روپے جرمانہ ادا کیا۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ایک طرف تو ملک میں بجلی نہیں دوسری طرف یہاں ضرورت سے کہیں زیادہ لوڈ منظور کرا لیا جاتا ہے، 18 برس سے بجلی کے کم لوڈ پر 43 ملین جرمانہ دیا جارہا ہے، کوئی روکنے والا نہیں۔بعد میں کمیٹی نے کم لوڈ جرمانے کو 1 ماہ میں باقاعدہ بنانے کی ہدایت کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.