1 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس
جنگ نیوز -
کراچی . . . . رمضان المبارک 1432ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کراچی میں واقع محکمہ موسمیات کی عمارت میں شروع ہو گیا ہے،اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کر رہے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات،سپارکواورپاک بحریہ کے نمائندے شریک ہیں۔ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پرجا ری ہیں ۔