1 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:52
ڈسٹرکٹ ملیر کے فٹبال کلبوں اور کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . ڈی ایف اے ملیر کا ایک اجلاس زیر صدارت فتح محمد بلوچ منعقد ہوا۔ اس دوران الحاق شدہ فٹبال کلبوں میں دہری رجسٹریشن کے حامل کھلاڑیوں اور متعلقہ کلبوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکریٹری شاہد تاج نے بتایا کہ عادل اسپورٹس کے محمد ایوب ولد جان محمد کو چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ریفری عبدالطیف بلوچ کو زدوکوب کرنے پر میچ کمشنر کی رپورٹ پر 6 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا۔ نذیر محمڈن کلب رزاق آباد کو بوگس کھلاڑی کھلانے پر 6 ماہ اور کھلاڑیوں صدر الدین ، محمد علی ، امتیاز ، سکندر علی ، واجد علی اور نذیر احمد شیخ کو ایک ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا۔ اسمٰعیل میموریل فٹبال کلب کے سیکریٹری غلام رسول بلوچ کو دو ہزار روپے جرمانہ اور ایک ماہ کیلئے معطل کردیا گیا۔ سالارویلفےئر کے چیئرمین اقبال بلوچ اور گل بلوچ کے کوچ حمزہ بلوچ کو غلط کھلاڑی کھلانے پر ایک ماہ کیلئے معطل اور دو ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پیر بخش بلوچ فٹبال کلب کو فاوٴنڈز آف بلوچ مجاہد فٹبال ٹورنامنٹ میں ریفری سلیم راجہ کو زدو کوب کرنے پر تین ماہ کیلئے معطل کردیا گیا۔