تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:50

ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے،چیف آف آرمی اسٹاف

اے آر وائی - کوئٹہ : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے ،مضبوط بلوچستان مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ کوئٹہ میں گیریژن اسپورٹس کمپلیکس اور کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوام کو حقوق دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ،ایسے عناصر جو ملک اور عوام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کے عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے۔



چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ بلوچستان میں خوشحالی آئے گی ،پاک فوج بلوچستان حکومت کی بھر پور معاونت جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی شاندار ہے اور ہم عظیم تر مستقبل حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ،تقریب سے کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جاوید ضیاء اور وزیر صحت بلوچستان حاجی عین اللہ شمس نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.