تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:46

ناٹنگھم ٹیسٹ:انگلینڈ نے بھارت کو319 رنز سے شکست دیدی

آج نیوز - انگلینڈ نے بھارت کو ناٹنگھم ٹیسٹ میں تین سو انیس رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے دوسری نامکمل اننگز چار سو اکتالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے مہمان ٹیم پر تین سو چوہتر رنز کی برتری حاصل تھی۔ میٹ پرائر اور این بیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لئے ایک سو انیس رنز کی شراکت قائم کی۔ پرائر تہتر رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ این بیل نے ایک سو انسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹم بریسنن اور اسٹورٹ براڈ نے بھی انگلینڈ کے اسکور میں نمایاں حد تک اضافہ کیا۔ بریسنن دس رنز کی کمی سے سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے اور نوے رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ اسٹورٹ براڈ نے چوالیس رنزبنائے۔ میزبان ٹیم دوسری اننگز میں پانچ سو چوالیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے باز انگلش بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم ایک سو اٹھاون رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹنڈولکر ایک مرتبہ پھر سنچریوں کی سنچری نہ کرسکے اور چھپن رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹم بریسنن نے پانچ اور اسٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.