1 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:41
شہبازاورجج کی گفتگو کی ٹیپ عدالت میں پیش کردی، بابراعوان
اے آر وائی - اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف اور ایک جج کے درمیان گفتگو کی ٹیپ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے۔ یہ ٹیپ عوام کے سامنے بھی لائی جا سکتی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ عدلیہ کی باتیں کر نے والوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مایوس کن تقریر کی۔ بیو رو کریسی کے حا میوں نے بیو رو کریٹس کو ہتھکڑ یاں لگوا ئیں۔ انکا کہنا تھا کہ سینٹ کے انتخا بات میں نواز لیگ کو اپنی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ سرائیکی صوبے کی بات نواز لیگ کی سیاسی قوت ختم کر نے کے لئے نہیں کی جا رہی۔