تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:52

ہر پارٹی میں شرپسند آگئے ، حکومت کی رٹ بحال کرنا چاہتا ہوں، منظوروسان

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ ہر پارٹی میں شرپسند آگئے ہیں، میرے پاس وسائل بھی ہیں اور رٹ بھی بحال کرنا چاہتا ہوں۔ کراچی میں قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کو دل سے امن کی بات کرنی ہوگی،حکومت کی رٹ قائم کرنا میرا فرض ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ہٹانے سے متعلق کل امن و امان کے اجلاس میں نظر ثانی کی جائے گی۔کراچی میں قیام امن کے لئے وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے وزارت داخلہ میں اجلاس، نائن زیرو اور مردان ہاؤس کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے آج محکمہ داخلہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک علاقے میں کشیدگی ختم ہوتی ہے تودوسرے میں شروع ہوجاتی ہے، یہ سیاسی شہر ہے صرف ایکشن سے معاملہ حل نہیں ہوگا،سیاسی قوتوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے۔بعد میں منظور وسان ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو گئے اور رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے منظور وسان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہر میں امن وامان کیلئے لئے گے اقدامات پر حمایت کا اعلان کیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے کراچی کے امن و امان کے مسئلہ پر بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان نہیں سارا پاکستان ہے اور الطاف بھائی کے تعاون کے بغیر کراچی قائد اعظم کا کراچی نہیں بنایا جا سکتا۔منظوروسان کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت کی رٹ بحال کرنا میری ذمہ داری ہے اور امن کیلئے سب قربانی دینے کو تیار ہیں،لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔بعد میں وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ان کی رہائش گاہ مردان ہاوٴس میں بھی ملاقات کی اور شہر میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کررہا ہوں، کراچی میں نئے نئے علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہر پارٹی میں شرپسند گھس آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی رٹ بحال کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ان کے پاس وسائل بھی ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ وہ شرپسندوں کے خلاف ایکشن ہورہا ہے اور وہ دو ماہ میں حالات پر قابوپانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.