2 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:35
امریکا: قرض کی حد بڑھانے سے متعلق بل ایوان نمائندگان میں منظور
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . امریکا میں قرض کی حد بڑھانے سے متعلق بل ایوان نمائندگان میں منظور کرلیا گیا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے قرض کی حد بڑھانے اور اخراجات میں 2.1 کھرب ڈالر تک بڑھانے سے متعلق بل منظورکرلیا ہے۔ یہ بل 161 کے مقابلے میں 269 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ اس موقع پر ایوان نمائندگان میں شدید بحث کی گئی۔ امریکی سینیٹ میں بل پر ووٹنگ آج متوقع ہے۔ منگل کو امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ وہ پوری قوم کے بل ادا کرنے کیلئے مزید قرض نہیں لے گا۔