1 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:17
صدر سے وزیراعظم اورچوہدری شجاعت کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم اور چوہدری شجاعت کی ملاقات۔ سیاسی معاملات اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
صدر آصف علی زرداری سے ق لیگ کے صدرچوہدری شجاعت نے ایوان صدرمیں ملاقات کی اوران سے کراچی میں امن وامان سے متعلق اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میںاتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونےوالےاجلاس سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پرتازہ ترین سیاسی صورتحال اورکراچی میں امن وامان کے معاملے سے متعلق اموربھی زیرغور آئے۔