1 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:8
رمضان کا چاند نظر آگیا،ملک بھر میں آج پہلا روزہ ہوگا
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں رمضان المبارک کاچاند نظرآگیاہے۔ اور آج پہلا روزہ ہوگا اے آروائی ٹیم امت کو رمضان کی مبارک بادپیش کرتی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہوا۔جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ نعیم شاہ اور پاکستان نیوی کے ہائیڈروگرافک شعبے نے فنی معاونت کی۔ چاند دیکھنے کی شرعی شہادتیں ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہوئیں۔
اسلام آباد، ملتان،کراچی،کوئٹہ ،حیدرآباد،بہاولپور،اوباڑو اور نوشہروفیروز میں بھی چاند نظرآیا۔اجلاس کےبعد مفتی منیب الرحمان نےچاند کی رویت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے رمضان کی مبارک باد پیش کی۔