1 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:49
رمضان المبارک کے موقع پرصدراوروزیراعظم کے پیغامات
اے آر وائی - اسلام آباد : رمضان المبارک کے موقع پراپنے پیغام میں صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ رمضان کامہینہ اخوت، بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتا ہے۔
صدرزرداری کااپنے الگ پیغام میں کہناتھا کہ روزہ کی تربیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں معاشرے سے دہشت گردی و انتہا پسندی اور فرقہ وارانہ فسادات کو نکال پھینکنے کا عزم کرنا چاہے۔وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے رمضان المبارک کے آغاز پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان اﷲ کا مہینہ ہے، قوم ایثار، اعتدال پسندی اور برداشت کا عملی مظاہرہ کرے ۔