تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:54

صدرزداری سے مارک گراس مین کی ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد : صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ متضاد موقف یکطرفہ کارروائیوں ان کےدوطرفہ تعلقات پر منفی اثر ات سے بچنے کیلئےعسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کی واضح شرائط ہونی ضروری ہے۔

صدرآصف علی زرداری نے یہ بات افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین سے ایوان صدرمیں ملاقات میں کی۔



صدارتی ترجمان کے مطابق صدرزرداری کاکہناتھا کہ امریکہ سے طویل المدتی پارٹنرشپ باہمی دلچسپی،اعتماداوراحترام پرمبنی ہونی چاہیے۔ پاکستان ،دہشتگردی کے منطقی انجام تک جنگ جاری رکھے گا۔صدرزرداری نے افغانستان سے متعلق امورپربات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،مستحکم افغانستان کاخواہاں ہے۔یہ ہمارے ملک کے بھی حق میں ہے۔پاکستان افغانستان میں قیام امن اورترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔عالمی برادری ،شدت پسندوں کوفنڈزفراہمی کے تمام راستے بند کرے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.