2 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:35
صدر اور وزیراعظم کی رحمن ملک کو کراچی پہنچنے کی خصوصی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلا م آباد. . . . .. . .. صدر اور وزیراعظم نے وزیرداخلہ رحمن ملک کو کراچی پہنچنے کی خصوصی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی جاکر امن وامان کی بہتری کیلئے کام کریں۔کراچی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر رحمن ملک کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔