تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:46

اسامہ کمپاؤنڈ پہنچنے کیلئے امریکا نے سرنگ کھودنے کامنصوبہ بنایا تھا،رپورٹ

جنگ نیوز -


واشنگٹن. . . . .. . . . القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے گھر پر کارروائی کیلئے ہیلی کاپٹروں سے حملے کے علاوہ سرنگ کھودنے اور بمباری کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو زندہ پکڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے گھر پر کارروائی اور اس کے بعد وہاں سے فرار ہونے کیلئے سرنگ کھودنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، بعد میں اس نظرئیے کو اس بنا پر مسترد کر دیا گیا کیونکہ سیٹلائٹ فوٹوز کے مطابق سرنگ کے راستے میں کئی جگہوں پر زیرزمین پانی موجود تھا۔ حملے کے وقت وائس چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جیمز کارٹ رائٹ نے بتایا کہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اسامہ بن لادن کے مکان پر بمباری کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن بی ٹو بمبار طیاروں سے مکان اور وہاں موجود کسی بنکر کو تباہ کرنے کیلئے جتنی بمباری کرنی پڑتی اس سے اہلیان ایبٹ آباد کو ایسا لگتا جیسا کہ وہاں زلزلہ آگیا ہے۔ صدر بارک اوباما نے اس تجویز کو ناپسند کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے حملے کی اجازت دے دی۔ امریکی اخبار کے مطابق اسپیشل آپریشنز کے ایک افسر نے بتایاہے کہ پاکستان میں امریکی کمانڈوز کی یہ پہلی کارروائی نہیں تھی بلکہ اس سے پہلے 12 مرتبہ امریکی کمانڈوز پاکستان میں جاکر کارروائی کرچکے تھے۔ یہ کارروائیاں زیادہ تر شمالی اور جنوبی افغانستان میں کی گئی تھیں۔اسپیشل آپریشنز افسر نے بتایا کہ حملے میں شامل تمام نیوی سیلز جانتے تھے کہ انہیں اسامہ بن لادن کو جان سے مارنا ہے۔ انہیں زندہ پکڑنے یا قیدی بنانے کا خیال بھی کسی کے ذہن میں نہیں تھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.