2 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:57
امریکا:ٹینیسی کے ٹونی اوران کے بچوں کے ساتھ سانپ بھی مسافر بن گیا
جنگ نیوز -
ٹینیسی. . . . .. . اگر سفر کے دوران آپ کی گاڑی میں کوئی اور بھی سوار ہوجائے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا اور اگر وہ مسافر سانپ ہوتوآپ کیا کریں گے!! امریکی ریاست ٹینیسی کے رہنے والے ٹونی ، راشیل فشر اور ان کے بچے جب سفر پر روانہ ہوئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے ساتھ ایک سانپ بھی سفر کررہا ہے۔ اس پانچ فٹ لمبے سانپ کو یہ سفر کرنا کچھ زیادہ پسند نہیں آیا اور وہ اس پر احتجاج کرتے ہوئے گاڑی کی ونڈ شیلڈ پر سرکتا ہوا کچھ زیادہ ہی آگے نکل گیا اور گاڑی سے گرپڑا۔ جس پر ٹونی اور اس کے اہل خانہ نے سکون کا سانس لیا۔