2 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:11
کراچی:رمضان کے دوران لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہونے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. . کراچی میں رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہونے کا امکان ہے۔ اب کے ای اسی سی کا کہنا ہے کہ اسے اضافی تیل اور گیس فراہم نہیں کیا گیا ۔کے ای ایس سی کے سی ای او تابش گوہر کے دعوں کے برخلاف ماہ صیام کی پہلی سحری بھی گزشتہ راتوں کی طرح اندھیرے میں ہی گزری۔ سحری کے اوقات میں، گلشن اقبال، ابولحسن اصفہانی روڈ، میڑول تھری، گلزارہجری ، اورنگی ٹاون، فیڈرل بی ایریا بلاک16سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی غائب رہی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کیبل فالٹس،پی ایم ٹی کی خرابی کی شکایات کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہنا معمول بن گیا ہے جبکہ دس سے بارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔