تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:26

برنجیلینا کی ضرورت مندوں کیلئے تین ملین پونڈ کی رقم عطیہ

جنگ نیوز -


لندن…فارن ڈیسک…بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے دنیا بھر کے ضرورت مندوں کیلئے تین ملین پونڈ کی رقم عطیہ کی ہے۔ اس رقم میں سے پاکستان میں شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد قائم اقوام متحدہ کے ہنگامی فنڈ میں6لاکھ 10ہزار پونڈ عطیہ کیے ۔برطانوی اخبار’دی اسٹار‘ کے مطابق2009 میں بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے تین ملین پونڈ خیرات میں دیے۔ملین پونڈ1.2 بریڈ کی فاوٴنڈیشن نے ورکنگ فیمیلز کے لیے گھروں کی تعمیر پر خرچ کیے۔انہوں نے 2006 میں سمندری طوفان قطرینہ کی تباہی کے بعد نیو اورلینز کے کچھ حصوں کی تعمیر نو کے لیے یہ ادارہ قائم کیا تھا۔ اس ارب پتی جوڑے نے پاکستان میں شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد قائم اقوام متحدہ کے پاکستان میں ہنگامی فنڈ میں6لاکھ 10ہزار پونڈ عطیہ کیے۔انہوں نے میسوری میں قائم بچوں کے کینسر فنڈ میں چار لاکھ تیس ہزار پونڈ دیے۔کمبوڈیا میں انہیں مقاصد کے لیے انہوں نے بھاری رقم خیرات کی۔رواں برس وہ طوفان کی تباہی کا شکار میسوری کے قصبے جاپلن کے لیے تین لاکھ ونڈ عطیہ کرچکے ہیں۔اینجلینا جولی کے ذاتی فنڈ سے کابل کے شمال میں لڑکوں کے لیے ایک درس گاہ تعمیر کی گئی ہے ۔ 2001ء میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر بننے کے بعد اس امریکی سپر سٹار نے دنیا کے متعدد ممالک میں جاکر مہاجرین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.