2 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:37
پشاور ہائی کورٹ کے 6 نئے ایڈیشنل ججزنے حلف اٹھا لیا
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائی کورٹ کے 6 نئے ایڈیشنل ججزنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ پشاور ہائی کوٹ کے نئے ججوں سے چیف جسٹس اعجاز افضل خان نے حلف لیا۔ نئے ججوں میں جسٹس ملک عظمت اللہ،جسٹس خالد محمود،جسٹس قیصر رشید، جسٹس وقار سیٹھ،جسٹس فضل الحق عباسی اورجسٹس نثارحسین خان شامل ہیں۔ 6 نئے ججوں کی تعیناتی کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔ نئے ججوں کو جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارش کے بعد ایک سال کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔