2 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:28
پنجاب بار کونسل کا آج آزاد عدلیہ کے حق میں ہڑتال کا اعلان
آج نیوز - پنجاب بار کونسل نے آزاد عدلیہ کے حق میں آج صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب بار کونسل کی پریس ریلیز کے مطابق وائس چئیرمین لہراسب گوندل کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے بھر سے وکلاء رہنماؤں نے شرکت کی ،اجلاس میں پیش کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا کہ آزاد عدلیہ پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائیگی۔حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں سیاسی عمل جاری رہنا چاہئے، وکلاء آزاد عدلیہ اور قانون کی بالادستی کے لئے ایک ہیں،قرارداد کے مطابق ملک میں کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔بار کونسل کے اجلاس میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔