2 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:37
ایف سی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ملتوی
جنگ نیوز -
پشاور…فرنٹئیر کانسٹیبلری میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔ احتساب عدالت میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کے ڈی آئی جی غنی الرحمان نے جج کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔اس موقع پر سابق کمانڈنٹ ایف سی ملک نوید خان، اور مقدمے کے نامزد ملزمان کرنل حامد حان اور محمد شعیب بھی موجود تھے۔ بعد میں احتساب عدالت کے جج افسر خان نے مقدمے کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی۔