2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:50
انڈونیشیا: قوانین کی عدم موجوگی کے باعث عمر پاتک کی رہائی کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…رفیق مانگٹ… انڈونیشیاء میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کی عدم موجودگی سے بالی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ عمر پاتک کے رہا ہونے کا امکان ہے۔عرب کے ایک نشریاتی ادارے کے مطابق انڈو نیشیاء کی لوئر کورٹس اس قابل نہیں ہیں کہ وہ عمر پاتک کے مقدمے کا فیصلہ کرسکیں ۔2002 کے بالی بم حملوں سے قبل انڈونیشیاء میں انسداد دہشت گردی کا کوئی قانون نہیں تھا جس کی وجہ سے عمر پاتک کے خلاف 2002سے قبل کے قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جس میں وہ آسانی سے رہا ہو جائے گا۔تاہم یہ کوئی قابل عمل وجہ نہیں ہوسکتی۔انڈونیشیاء میں بالی حملوں کے دیگر ملزمان کے خلاف موٴثر مقدمات قائم ہوئے اور ان پر2008میں فیصلہ ہوا۔انسدا دہشت گردی کے قوانین کی عدم موجودگی عدالت کے دائرہ کار کو محدود نہیں کرتی۔عمر پاتک کئی ممالک کو مطلوب ہے اور اس پر کروڑوں ڈالر انعام مقرر ہے۔اسے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے اس کی فلپائنی بیوی کے سا تھ گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ انڈونیشیاء میں جیل میں ہے۔