2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا
آج نیوز - پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز افضل نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے چھ نئے ججوں میں جسٹس قیصر رشید،جسٹس وقاراحمد سیٹھ، جسٹس خالد محمود، جسٹس فضل حق، جسٹس ،جسٹس عظمت اللہ، جسٹس نثار حسین شامل ہیں۔ ان ججوں کو ایک سال کے لئے ایڈہاک بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے۔ نئے ججوں نے حلف اٹھانے کے بعد عدالتی امور سنھبال کر کام کا آغاز کر دیا۔ نئے ججوں کی حلف برداری کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔ ان میں صرف تین جج مستقل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں تمام جج صاحبان،خیبر پختونخوا بار کونسل،پشاور ہائی ہائی کورٹ بار اور دیگر سینییر وکلاء بھی موجود تھے۔