تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:23

حج کرپشن اسکینڈل: حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

آج نیوز - سپریم کورٹ نے حج کرپشن اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حامد کاظمی کی درخواست سماعت کی ،، سابق وزیر مذہبی امور نے اسلام ایباد ہائی کورٹ کی جانب سے تیرہ مئی کو درخواست ضمانت مسترد کئے جانے کے خلاف عدالت عظمٰی میں درخواست دائر کی تھی،ڈپٹی اٹارنی جنرل کے کے ایغا نے عدالت کو بتایا کہ احمد فیض کو سرکاری پاسپورٹ حامد سعید کاظمی نے دلوایا۔ حامد سعید کاظمی نے احمد فیض کو سعودی عرب میں عمارتیں کرائے پر لینے کے لیے تعینات کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد فیض سے متعلق سابق وزیر کا موٴقف درست نہیں۔ اس کیس میں نہ صرف حامد سعید کاظمی بلکہ شگفتہ جمانی کا نام بھی آیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ احمد فیض نے بڑے پیمانے پر خرد برد کی۔ سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.