تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:20

جنرل احمد شجاع پاشا جلد چین کا دورہ کریں گے

آج نیوز - پاکستان کے سراغ رساں ادارے آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا جلد چین کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل شجاع پاشا کے دورے کا مقصد دوست ملک چین سے تعلقات مزید مستحکم کر نا ہے۔ دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کا چین کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ احمد شجاع پاشا سے پہلے سینئیر فوجی افسر لیفٹننٹ جنرل وحید ارشد چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد اعلیٰ سطح کے وفود کا تبادلہ بھی متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.